'کورونا وائرس کے باعث ایشیاکپ غیریقینی صورتحال سے دوچارہے'
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ایشیا کپ غیریقینی صورتحال سے دوچارہے۔
ایشیا کپ پرخدشات کے بادل مزید گہرے ہونے لگے، کورونا وائرس کے باعث ایونٹ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔ ستمبرمیں شیڈول ایونٹ کی میزبانی پاکستان کوکرنی ہے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے کوانٹرویو میں کہا کہ فی الحال ایشیاکپ کے بارے میں حتمی طورپرکچھ نہیں کہا جاسکتا، غیر یقینی صورتحال ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اسی طرح کے حالات ہیں، کوئی نہیں جانتا کہ ستمبر میں حالات کیسے ہوں گے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایک ماہ میں حالات میں بہتری آنے لگیں۔
ستمبرمیں شیڈول ایونٹ کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد وینیو کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کےاجلاس میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تمام امور تعطل کا شکار ہوگئے۔
Comments are closed on this story.